علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل
علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
پولیس ٹیم کی تشکیل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی اظہر شاہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پولیس ٹیم کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل روانہ ہوگی۔
احتجاج کیس کی تفصیلات
یاد رہے کہ 26 نومبر احتجاج کیس میں اے ٹی سی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔








