بابا گرونانک کے جنم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
عام تعطیل کی اطلاع
ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن) بابا گرونانک کے جنم کے موقع پر 5 نومبر کو ضلع ننکانہ صاحب میں عام تعطیل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے 5 نومبر کو ضلع میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سرکاری اداروں کی بندش
ترجمان ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے مطابق کل 5 نومبر کو ضلع کے تمام سرکاری ادارے، سکول و کالجز بند رہیں گے۔








