سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد جہنم واصل
سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز نے قلات میں آپریشن کر کے بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے کتنے پیسے خرچ ہوئے؟
پاک فوج کے آپریشن کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں کامیابیاں پاک فضائیہ کی صلاحیت کا ثبوت ہیں، ایئر چیف مارشل
دہشت گردوں کا خاتمہ
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، مارے گئے دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں صدارتی انتخابات منگل کو ہی کیوں ہوتے ہیں؟
آپریشن کا جاری سلسلہ
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ’’عزمِ استحکام‘‘ ویژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لیکر پی آئی اے کی دوسری پرواز باکو سے لاہور پہنچ گئی
صدر اور وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے چار بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کو قومی سلامتی کیلئے اہم کامیابی قرار دیا اور سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم و استقلال کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: قاضی فائز عیسیٰ: ‘اینٹی اسٹیبلشمنٹ’ جج جن کا دور سیاسی اور عدالتی تنازعات میں گزرا
قوم کا عزم
انہوں نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔
صدرِ مملکت نے وطن دشمن عناصر کے خلاف آپریشن “عزمِ استحکام” کے تسلسل کو قومی سلامتی کیلئے ناگزیر قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پتنگ سازوں کی رجسٹریشن فیس طے کردی
وزیراعظم کی تعریف
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔
انہوں نے بھارتی پشت پناہی میں سرکردہ 4 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر بھارت کے مظالم کا شکار،آزادی وقت کی ضرورت ہے: صدر آصف زرداری کا گلگت بلتستان کی ڈوگرہ راج سے آزادی کی تقریب سے خطاب
قوم کا عزم
وزیراعظم نے کہا کہ ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کابل میں دھماکہ، وزیر خلیل حقانی ہلاک
وفاقی وزیر داخلہ کا موقف
ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی قلات میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے انڈین سپانسرڈ دہشت گردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا، قوم فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
محسن نقوی کا پیغام
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اس فتنے کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔








