سندھ ہائیکورٹ: کراچی میں ای چالان کے خلاف درخواست، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے جواب طلب
سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وفد کی ڈھاکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات، مشترکہ ورکشاپس اور کانفرنسز کے انعقاد پر اتفاق
جرمانوں کی غیر منصفانہ نوعیت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں۔ دیگر حصوں میں جس خلاف ورزی پر جرمانہ 200 روپے ہے، کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: If Ali Amin Can Reach the PM House, Why Not D-Chowk? Faisal Vawda
قوانین کی اصلاحات کی ضرورت
عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی اصلاحات صوبے کے دوسرے بڑے شہروں میں نافذ نہیں کی گئیں۔ ہدایت دی جائے کہ متعلقہ حکام عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں، عائد کیے گئے جرمانوں کے عمل کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔
فریقین کا تعین
درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔








