پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے ٹاس جیت لیا
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھڑپ
انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ فیصل آباد میں
فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ سجنے کو تیار ہے، اقبال کرکٹ سٹیڈیم ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان علما کونسل کا آئندہ جمعہ یوم استحکام پاکستان کے طورپر منانے کا اعلان
پاکستان اور جنوبی افریقہ کا پہلا ون ڈے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں آج مد مقابل ہیں، خامیوں کو دور کرنے کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی، سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا فوٹو سیشن بھی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا گھریلو ملازم گرفتار
کپتان شاہین شاہ آفریدی کی گفتگو
کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، اور بابر اعظم کا فارم میں آنا خوش آئند ہے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان کا بیان
جنوبی افریقہ کے کپتان میتھیو بریٹز نے کہا کہ فیصل آباد میں کرکٹ کا لطف اٹھائیں گے، بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں اور انہیں جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔








