اسلام آباد میں موسم سرما کی پہلی بارش اور ژالہ باری، سردی کی شدت میں اضافہ
تیز بارش اور ژالہ باری کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں تیز بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے شہر کا موسم بدل گیا اور سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹراپارٹی انتخابات نظرثانی کیس؛میں ایسے شخص کے سامنے دلائل نہیں دے سکتا جو ہمارے خلاف بہت متعصب ہو،حامد خان اورچیف جسٹس میں تلخ جملوں کا تبادلہ
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں سمیت ملک کے بعض علاقوں میں چار سے 5 نومبر تک بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑھتی ہوئی سموگ میں سانس لینا مشکل، متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو بڑی پیشکش کردی
بارشوں کا الرٹ
دوسری طرف پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
صوبے کے مختلف علاقوں میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں و برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔








