نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق
چارسدہ میں فائرنگ کا واقعہ
چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ نزد حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک امریکہ تجارتی مذاکرات میں اہم پیش رفت، آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق
پولیس کی تحقیقاتی کارروائیاں
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت مزید سستا ،انڈے مہنگے ہو گئے
لاش کی منتقلی
پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقتول کی شناخت
مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔








