چین پاکستان میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام کر رہا ہے، چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین

چینی قونصل جنرل کا دورہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے محکمہ داخلہ پنجاب کا دورہ کیا اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: اندرون و بیرون ملک 3600 فنانسرز کی نشاندہی کرلی، کچھ دیر میں ایک مذہبی جماعت پر پابندی لگ جائے گی: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور چینی باشندوں کے سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا کہ چین پاکستان میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام کر رہا ہے، چینی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ امن و امان کے قیام کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کا کردار قابل تعریف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہوائی بازی کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ، قطر امریکہ سے 200 ارب ڈالرز کے 160 ہوائی جہاز خریدے گا

بلٹ پروف کار کی حوالگی

چینی قونصل جنرل نے بلٹ پروف کار محکمہ داخلہ پنجاب کے حوالے کی۔ بلٹ پروف کار چینی سرمایہ کاروں اور انجینئرز کی نقل و حرکت کیلئے استعمال ہوگی۔ چینی قونصل جنرل اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کی سینئر صحافی عمر چیمہ سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت

پنجاب حکومت کی ترجیحات

اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے آفیشلز اور سیاحوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، پنجاب میں موجود تمام چینی باشندوں کی سکیورٹی اور سہولت کیلئے کوشاں ہیں۔ حکومت پنجاب نے اپنے وسائل سے ایک بلٹ پروف وین فیڈمک کے حوالے کی، تمام انڈسٹریل زونز میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ چینی شہریوں اور حکومتی ذمہ داران کیلئے ہمارے دفاتر ہمیشہ کھلے ہیں، چائنیز سیکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی استعداد بڑھا رہے ہیں۔ چینی باشندوں کی محفوظ نقل و حرکت کیلئے وفاقی حکومت کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔

چینی قونصل جنرل کا شکریہ

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہر اہم موقع پر چین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ چینی قونصل جنرل نے پریزن ریفارمز کے تحت اسیران کی تیار کردہ مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ چین کے ڈپٹی قونصل جنرل، سپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری فارن نیشنل سیکیورٹی، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...