خیبرپختونخوا پولیس کے 14 اہلکاروں کو منشیات فروشوں سے روابط کے الزام میں معطل کر دیا گیا
پشاور میں منشیات فروشوں سے روابط
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) منشیات فروشوں سے روابط کے الزام میں خیبر پولیس کے 14 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ سی سی پی او پشاور نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اہلکاروں کے لیے فورس میں کوئی جگہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی میدان میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کو کامیاب بنائیں گے، احسن اقبال کا عزم
ایس ایچ اوز اور ڈی پی او کی وضاحت
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع خیبر کے 4 ایس ایچ اوز کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او خیبر سے 7 روز کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے نئے گھر کی تعمیر مکمل، والد اعظم صدیق نے جذباتی پیغام شیئر کردیا
تحقیقات کا پس منظر
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سیکیورٹی اجلاس کے بعد عمل میں لائی گئی، جس میں منشیات فروشوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے ممکنہ روابط کا نوٹس لیا گیا تھا۔
صوبائی پولیس کا کریک ڈاؤن
سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ صوبائی پولیس کو قبائلی اضلاع میں منشیات کی کاشت کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔








