لاہور میں 9 سالہ معذور بچی سے زیادتی کی کوشش، حنا پرویز بٹ کا متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ
واقعے کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں 9 سالہ معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا۔ حنا پرویز بٹ نے بچی کے والد سے ملاقات کر کے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور متاثرہ بچی کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ اور ہمارے جینے کے انداز
پولیس کی کارروائی
واقعہ کے مطابق محلے دار محمد اسلم ولد نذر دین نے معذور بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا کا جنرل فیض حمید سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ
حنا پرویز بٹ کا پیغام
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق یہ واضح پیغام دینا چاہتی ہوں کہ خواتین اور بچیوں کے ساتھ تشدد یا زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہر کمزور اور معذور بچی ہمارے تحفظ کی ذمہ داری ہے۔ پولیس کو ہدایت دی ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جائے۔ ایسے جرائم کے مرتکبین کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا عزم
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن "خواتین کے لیے محفوظ پنجاب" کے تحت خواتین اور بچیوں کے مکمل تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔








