بابا گورونانک کا 556 واں جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے
سکھ یاتریوں کی آمد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بابا گورونانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے تقریباً 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے متعلق اہم اجلاس، کوشش ہے پنجاب کا کوئی شہری بغیر چھت کے نہ رہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
استقبال کی تقریب
واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے بھارتی مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی اور شیکھر دھون میں ‘جنگ، چھڑ گئی ، دونوں جانب سے لفظی گولہ باری
سیکیورٹی اور روانگی
امیگریشن اور کسٹم کے مراحل مکمل ہونے کے بعد بھارتی یاتریوں کو سخت سیکیورٹی میں ننکانہ صاحب روانہ کر دیا گیا، جہاں وہ بابا گورونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
دیگر سہولیات
واہگہ بارڈر پر بھارتی یاتریوں کے لیے کھانے اور دیگر سہولیات کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ یاتریوں کو 13 نومبر تک کا ویزا دیا گیا ہے۔








