26ویں ترمیم قبول تھی، نہ 27 ویں ترمیم قبول کریں گے، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چہرے نہیں نظام تبدیل ہونے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معاشروں میں ہمت کا فقدان ہوتا ہے جہاں ناانصافی کی ناگن پھن پھیلائے ظلم کا زہر اگلتی ہو, میں نے اس ناگن سے لڑنے کی کوشش ضرور کی ہے
پریس کانفرنس کی تفصیلات
ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ٹھیک نہیں ہے۔ نہ 26ویں آئینی ترمیم کو قبول کیا جائے گا اور نہ ہی 27ویں آئینی ترمیم کو۔ ملک کا آئین ایک متفقہ دستاویز ہے۔
سیاسی منظر نامہ
جن پارٹیوں کو لوگوں نے مسترد کیا تھا، انہیں قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشستیں دی گئیں۔ فارم 47 کا سسٹم لوگوں کو ریلیف نہیں دے پا رہا۔








