مجھے ایک ایم و یو کا نتیجہ دکھا دیں جو اس حکومت نے کیا، 25 ارب ڈالر انویسٹمنٹ تو بہت بڑی بات یہ البیک ہی پاکستان لے آئیں، تیمور جھگڑا
سابق وزیر خزانہ خیبر پختونخوا کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرِ خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ عوام کو آپ مہنگی بجلی بھی پوری نہیں فراہم کررہے ہیں اور انہیں سولر لگانے سے بھی روک رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جیل حکام نے غلطی سے قتل کے مجرم کو رہا کردیا، لیکن اب وہ کہاں ہے؟
ایم او یو کی ناکامی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مجھے ایک ایم و یو کا نتیجہ دکھا دیں جو اس حکومت اور SIFC نے کیے ہیں۔ سعودی ریسٹورنٹ AlBaik کی ایم او یو پر انہوں نے دستخط کیے تھے، وہ ہی لے آئیں پاکستان۔ 25 ارب ڈالر انویسٹمنٹ تو بہت بڑی بات ہے، یہ البیک ہی لے آئیں۔ سرمایہ کاری میں ایک البیک چکن کے ایم او یو پر بڑا بھنگڑا ڈالا گیا، وہ تک نہیں لا سکے۔
کے الیکٹرک اور حکومت کی رکاوٹیں
کے الیکٹرک نے دو ارب کا حکومت پر دعویٰ کیا ہے کہ حکومت ان کی سیلز میں رکاوٹ پیدا کررہی ہے اور انہیں منافع کمانے ہی نہیں دیتی۔ باہر کی سرمایہ کاری تو خاک آتی، پاکستان کے اندرونی سرمایہ کاروں کی مثال کے طور پر گل احمد ٹیکسٹائل نے بزنس بند کردیا ہے۔
سرمایہ کاری میں ایک البیک چکن کے ایم او یو پر بڑا بھنگڑا ڈالا گیا وہ تک نہیں لا سکے۔ K الیکٹرک نے دو ارب کا حکومت پر دعویٰ کیا ہے کہ حکومت ان کی سیل میں رکاوٹ پیدا کررہی ان کو منافع بنانے ہی نہیں دیتی۔ باہر کی سرمایہ کاری تو خاک آتی پاکستان کے اندرونی سرمایہ کار مثال کے طور پر گل… pic.twitter.com/IvRvBp3Nxa
— PTI (@PTIofficial) November 4, 2025








