ضلع اٹک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت
اٹک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت
اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، ضلع اٹک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔
کنوؤں کی کھدائی
ڈھوک سلطان میں کنوؤں کی کھدائی سے 1400 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوگا، کنوئیں سے روزانہ 2.5 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس، 15 ٹن ایل پی جی گیس حاصل ہوگی۔ کھدائی پی پی ایل نے جوائنٹ وینچر کے ساتھ کی ہے۔
پی پی ایل کی شراکت داری
پی پی ایل انتظامیہ کے مطابق ڈھوک سلطان تین کنوئیں میں پی پی ایل پچھہتر فیصد کا حصہ دار ہے۔
فروخت اور زرمبادلہ کی بچت
کنوئیں سے قدرتی گیس سوئی نادرن اور خام تیل اٹک آئل ریفائنری کو فروخت کیا جائے گا۔ تیل و گیس ذخائر کی دریافت سے ملکی زرمبادلہ کی بڑی بچت ہوگی۔








