کتابوں کے بنڈل گم ہونے پر آپ کو کس طرح کی سزا بھگتنا پڑ سکتی ہے

مصنف: رانا امیر احمد خاں

قسط: 208

یہ بھی پڑھیں: چیچہ وطنی: پی ٹی آئی قافلے کو روک لیا گیا، ایم این اے رائے حسن نوازسمیت 10کارکن گرفتار

کرتارپورہ ریلوے سٹیشن

امرتسر اور جالندھر کے درمیان کرتارپورہ نامی سٹیشن پر گاڑی چند منٹ کے لیے رکتی ہے۔ یہ شہر پورے بھارت میں معیاری اور خوبصورت فرنیچر سازی کی وجہ سے مشہور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی سے لاہور چاندی کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

سرفراز سید کی تشویش

سرفراز سید نے فکر مندی کے عالم میں بتایا کہ پاکستان سے چلتے ہوئے ماہنامہ "تخلیق" کے ایڈیٹر اور منفرد لہجے کے شاعر اظہر جاوید نے کتابوں کا ایک پیکٹ ان کے حوالے کیا تھا اور بتایا تھا کہ لدھیانہ ریلوے سٹیشن پر ڈاکٹر کیول دھیر ان کے منتظر ہوں گے۔ وہاں یہ ادبی امانت آپ سے وصول کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں پہلی بار سموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب میں جدید ہتھیاروں کا استعمال شروع

کتب کا ضیاع

پھر انکشاف کیا کہ کتب کا وہ پیکٹ جو اظہر جاوید نے دیا تھا امرتسر ریلوے سٹیشن پر کہیں رہ گیا ہے۔ اس لیے ڈاکٹر کیول دھیر کے سامنے بڑی شرمندگی کا سامنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی موجودگی میں میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ کیا

ڈاکٹر کیول دھیر کون ہیں؟

آخر یہ کیول دھیر کون ہیں جن سے آپ ڈر رہے ہیں، ام کلثوم نے سوال کیا۔ باقی دوست بھی ڈاکٹر کیول دھیر کے بارے میں جاننا چاہتے تھے۔ چنانچہ ظفر علی راجا نے وضاحت کی کہ ڈاکٹر کیول دھیر ایک بڑی ادبی شخصیت ہیں۔ قیام پاکستان سے آٹھ دس سال قبل بوریوالہ کے قریبی قصبہ گگو میں پیدا ہوئے۔ ان کی 60 سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں اور وہ عوامی سطح پر پاک، بھارت دوستی کے بڑے داعی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 17 ہزار 600 ارب کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

لدھیانہ ریلوے سٹیشن پر ملاقات

لدھیانہ ریلوے سٹیشن پر گاڑی رکی تو ہم نے دیکھا کہ ڈاکٹر کیول دھیر اپنے ایک لکھاری دوست لَلت بیری کے ساتھ ہمارے منتظر تھے۔ سرفراز سید نے سب ارکان کا تعارف کروایا۔ محترم لَلت بیری کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ صاحب حالات حاضرہ پر انگریزی زبان میں مضامین لکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 5 سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کی سکلز کو اپ گریڈ کریں گے، شزا فاطمہ

کتابوں کا پیکٹ

ڈاکٹر کیول دھیر نے کتابوں کا بنڈل گم ہونے پر سرفراز سید کی معذرت اور خواتین کی خصوصی سفارش خوشدلی سے قبول کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم ایک سزا تو آپ لوگوں کو بھگتنا ہو گی یعنی میرے ساتھ ایک تصویر بنوانی پڑے گی۔ تصویر بنتے ہی انہوں نے 2 پیکٹ ہمارے حوالے کیے اور کہا کہ سزا یافتہ لوگوں کی غذائی تفریح کا ہم خاص خیال رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کنٹینرز کی دیوار کے سامنے شادی کا فوٹو شوٹ: “آج یہاں شوٹ کرتے ہیں، یہ لمحہ ہماری شادی کا یادگار رہے گا”

نظارہ وداع

محبتوں کے یہ نذرانے لیے ہوئے جب ہم گاڑی کی طرف پلٹے تو سگنل ہو چکا تھا۔ اپنی نشستوں پر بیٹھ کر ہم لوگوں نے کھڑکی سے باہر اپنے مہربانوں کی طرف دیکھا تو وہ پلیٹ فارم سے ہاتھ ہلا ہلا کر ہمیں الوداع کہہ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں گھریلو تشدد کے خلاف اور ٹرانسجینڈرز کے حقوق سے متعلق بل منظور

مشاعرہ کا ذکر

اس موقع پر ہمارے دوست شاعر ظفر علی راجا نے مولانا الطاف حسین حالی کے ایک شعر سے لفظ 'حالی' نکال کر ڈاکٹر کیول دھیر کو داد دی:

بہت دل خوش ہوا کیول سے مل کر
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں

یہ بھی پڑھیں: پھر کہتا ہوں ایران ڈیل کرلے اس سے پہلے کہ سب ختم ہو جائے،ٹرمپ کی نئی دھمکی

بھارت کے زراعتی کامیابیاں

دہلی تک کے اس ریلوے سفر کے دوران ہم آپس میں گفتگو کرتے رہے۔ بھارت میں ریلوے کا عمدہ نظام اور کپاس کی پیداوار میں خود کفالت سے بڑھ کر ایکسپورٹس کے قابل ہو جانا پاکستانی حکمرانوں کے مقابلے میں بھارتی حکمرانوں کی گڈگورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر نے اسرائیلی حملے میں وزیر انٹیلی جنس کی شہادت کی تصدیق کردی

زرعی تحقیق میں ناکامی

بھارت دنیا کے ان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہے جہاں کپاس کے بی ٹی بیجوں پر کامیاب تجربات کئے گئے ہیں۔ اس میدان میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، چین، کولمبیا، ساؤتھ افریقہ اور میکسیکو کے ساتھ بھارت کا نام بھی آتا ہے جبکہ ہماری حکومتیں پاکستان میں زرعی فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے ضمن میں ریسرچ اور اعلیٰ بیج پیدا کرنے کے تجربات کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری سہولیات مہیا کرنے میں ناکام ہیں۔

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...