27 ویں آئینی ترمیم اور نواز شریف سے مشاورت پر سوال، پرویز رشید نے کیا جواب دیا؟ جانیے

نواز شریف سے مشاورت اور 27 ویں آئینی ترمیم

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 27 ویں آئینی ترمیم اور نواز شریف سے مشاورت کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر پرویز رشید نے اہم گفتگو کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹن بیبر کا اعتراف: منشیات کے استعمال سے حد سے باہر نکل جانے کا تجربہ

پارلیمانی لیڈرز کا فیصلہ

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کو پیش کرنے کا فیصلہ پارلیمانی لیڈرز اور سیاسی قیادت کرے گی۔ اطلاع کے مطابق آئندہ ہفتے سے اس عمل کو شروع کر دیا جائے گا۔ آرٹیکل 243 میں تبدیلیاں ہوں گی یا نہیں، اس کی تفصیلات مجھے نہیں معلوم۔ نظام کو بہتر کرنے کے لیے اگر تبدیلیوں کی ضرورت ہوئی تو ترمیم کر لینی چاہیے۔ ریاست، عوام اور حکومت کی ضروریات پورا کرنے کے لیے تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں تو کر لینی چاہئیں۔ پاکستان کو استحکام ملا ہے، معیشت بہتر ہے، دنیا اس کی تعریف کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پولیس اور باغیوں کے درمیان جھڑپ، 11 افراد ہلاک

سیاسی جماعتوں کی پارلیمانی طاقت

’’جنگ‘‘ کے مطابق سینیٹر پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اس وقت پاکستان کی تمام سیاسی سوچ موجود ہے۔ جو دھرنے اور یلغار کی سیاست کرتے ہیں وہ بھی پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔ ہر ایک کی تعداد اتنی ہے کہ ان کو نظر انداز کر کے کچھ نہیں کر سکتے۔ پارلیمانی جماعتوں کو پارلیمنٹ میں کوئی تجویز یا ترمیم پر پارلیمانی قوت استعمال کرنی چاہیے۔ سڑکوں پر قوت کے اظہار سے آپ اپنا اور ملک کا نقصان کر سکتے ہیں، کوئی بہتری نہیں لا سکتے۔ اگر ہر پارٹی اپنا پارلیمانی کردار ادا کرے تو آپ کو کسی ترمیم سے کوئی خوف یا خطرہ نہیں ہو گا۔

مشاورت کا عمل

ایک صحافی نے پرویز رشید سے سوال کیا کہ کیا 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق نواز شریف سے بھی مشاورت کی گئی ہے؟

سینیٹر پرویز رشید نے جواب دیا کہ نواز شریف کے بغیر ہم سانس بھی نہیں لیتے۔ ہماری سانس ان کے نام کے ساتھ چلتی ہے۔ شہباز شریف نے جس طرح بھائی کا کردار ادا کیا، دنیا دعا کرتی ہے کہ ایسا بھائی اللہ سب کو دے۔ دیگر سیاسی جماعتیں بھی نواز شریف کی عزت کرتی ہیں۔ میثاقِ جمہوریت کی روح کو برقرار رکھنے کے لیے سب سیاسی جماعتیں ان سے مشورہ کرتی ہیں۔ نواز شریف کی اجازت، مشاورت، تجاویز اور رہنمائی سے ساری سیاست کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...