صدر آصف علی زرداری کی قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے دوحہ میں اہم ملاقات
ملاقات کی تفصیلات
دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے دوحہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اول آصفہ بھٹو اور پاکستان کے سفیر نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کی راہیں جدا، طلاق کی تصدیق کر دی
تبادلۂ خیال کے موضوعات
’’جنگ‘‘ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں قطر کی قیادت کے اقدامات کو سراہا اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر قطری قیادت کو مبارک باد دی۔
یہ بھی پڑھیں: بارشیں، سیلاب زدگان کیلئے 6000 ٹینٹ روانہ
پاکستان کی بہادری کی تعریف
قطری وزیراعظم نے حالیہ پاک، بھارت جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی بہادری کی تعریف کی۔
سرمایہ کاری کی دعوت
صدر مملکت نے قطر کو پاکستان میں بالخصوص سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ قطر کے وزیراعظم نے کہا کہ قطر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا حجم مزید بڑھائے گا۔








