سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو شیئر کر دی

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو شیئر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں پر نظرثانی کا کیس؛ مسلم لیگ ن نے اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں

ملاقات کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا متبادل کوئی نہیں ہوسکتا ہے، یہ بات ختم ہوگئی۔ پتا نہیں کیوں کہا جاتا ہے کہ شاہ محمود قریشی بانی پی ٹی آئی کے متبادل بن جائیں گے۔ ہم اپنی رائے اور ان کی رائے لینے شاہ محمود سے ملنے گئے تھے، انہوں نے بھی وہی بات کی، جو ہم کرنے گئے تھے۔ ہمیں ملاقات سے قبل 6-7 منٹ انتظار کروایا گیا، اس کے بعد شاہ محمود قریشی نے 2 منٹ مزید انتظار کروایا کیونکہ ان کے گھر کی خواتین تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا مشہور اور تاریخی فلمی سٹوڈیو 183 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا گیا

سیاسی درجۂ حرارت میں کمی کی ضرورت

’’جنگ‘‘ کے مطابق عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے جب ہم سے ملاقات کی تو کہا کہ سیاسی درجۂ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے، ہم بھی یہی بات کرنے گئے تھے۔ کئی بار ہم بانی پی ٹی آئی کی بات نہیں مانتے تھے، ہم دوسری رائے دیتے تھے، یہاں اب ہر شخص بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے میں لگا ہے۔

شیخ وقاص اکرم کے بارے میں سوالات

سابق گورنر سندھ نے استفسار کیا کہ شیخ وقاص اکرم کون ہیں؟ کیا ان کی پارٹی کےلیے 30 سالہ خدمات ہیں؟ شیخ وقاص اکرم جیسے لوگ خود خیبر پختونخوا میں چھپے ہوئے ہیں اور دوسرے لوگوں کو باہر نکلنے کا کہتے ہیں۔ آج بھی پی ٹی آئی کے سینئر لوگوں سے ملاقات ہوئی، سب چاہتے ہیں کہ درجۂ حرارت میں کمی آنی چاہیے، اگر بانی پی ٹی آئی تیار ہوجاتے ہیں تو پھر ہم دوسری طرف بھی بات کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...