ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کردی، ظہران ممدانی کا جیت کے بعد خطاب
ظہران ممدانی کا تاریخی حلف
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کردی ہے، میں یکم جنوری کو نیویارک میئر کے عہدے کا حلف اٹھاؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا معروف براڈکاسٹر یاسمین طاہر کے انتقال پر اظہار افسوس
شکریہ نیویارک کی عوام
میئر کے انتخابات میں جیت کے بعد ظہران ممدانی نے نیویارک کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ لوگوں کی وجہ سے ممکن ہوا، ہم آپ کیلئے لڑیں گے کیوں کہ ہم آپ میں سے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسی ڈرائیورز، نرسنگ ورکنگ کلاس کا شکریہ، یہ شہر آپ کا ہے، جمہوریت بھی آپ کی ہے، نیویارک کے عوام نے ثابت کردیا کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے۔ ہم لیڈرشپ کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، ایک ہزار سے زائد رضاکاروں کے مہم میں حصہ لینے پر شکرگزار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: میرے دادا اور اُنکے بھائی کھیتی باڑی کرتے تھے لیکن انکی زمینیں ”چاہی“ زمینیں تھیں جن کو بیلوں کی مدد سے کنوؤں سے پانی دیا جاتا تھا۔
امید کی فتح
ان کا کہنا تھا کہ آج کے الیکشن نے ثابت کردیا کہ امید ابھی زندہ ہے، آج خوف کی شکست اور امید کی جیت ہوئی ہے۔ میں جو کچھ بھی ہوں والدین کی وجہ سے ہوں، آپ کا بیٹا ہونے پر فخر ہے، مجھے اپنا آپ ثابت کرنے کا موقع دینے کیلئے شکریہ۔
نیویارک کی بہتری کا عزم
ظہران ممدانی نے کہاکہ ہم سب اس شہر کو بہتر بنانے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں، نیویارک کو ایسا بنائیں گے جہاں ورکنگ کلاس آسانی سے رہ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے، نیویارک کے شہریوں نے تبدیلی کو ووٹ دیا ہے۔








