زہران ممدانی کے بارے وہ باتیں جو آپ نہیں جانتے، BBC سامنے لے آیا
نیویارک کی تاریخ میں ایک نئی شروعات
لندن، نیویارک (ویب ڈیسک) ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی نیویارک کے میئرکا الیکشن جیت گئے ہیں اور اب ان کے بارے میں بی بی سی اردو وہ باتیں سامنے لے آیا ہے جو زیادہ تر ایشیائی لوگ نہیں جانتے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں لڑکی سے جنسی زیادتی کی خبر پھیلانے والی ’ملزمہ سارا خان‘ کے بارے میں اہم خبر آ گئی
پہلا مسلمان میئر
بی بی سی نے بتایاکہ وہ نیو یارک کے پہلے مسلمان میئر کے ساتھ ساتھ افریقہ میں پیدا ہونے والے شہر کے پہلے میئر ہوں گے۔ ممدانی اس قسم کی سیاست کی نمائندگی کرتے ہیں جس کی پارٹی میں موجود بائیں بازو کے بہت سے لوگ برسوں سے منتظر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے وابستہ ہے، سہیل آفریدی
کرشماتی قیادت
وہ نوجوان اور کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ اپنی نسل کے باعث ڈیموکریٹک پارٹی کو مختلف نسلوں میں حاصل حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔ وہ کسی بھی سیاسی لڑائی سے پیچھے نہیں ہٹے اور بڑے فخر کے ساتھ اپنے بائیں بازو کے خیالات کا دفاع کرتے ہیں۔
معاشی مسائل پر توجہ
انھوں نے دکھایا ہے کہ وہ ان بنیادی معاشی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو محنت کش طبقے کے ووٹرز کی ترجیح رہی ہے، جو حال ہی میں ڈیموکریٹک پارٹی سے دور ہو رپے تھے۔








