ڈونلڈ ٹرمپ مجھے پتہ ہے آپ دیکھ رہے ہیں: نومنتخب میئر نیویارک نے امریکی صدر کے لیے پیغام جاری کیا
نیو یارک کے نومنتخب میئر کی ٹرمپ کو تنبیہ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ڈونلڈ ٹرمپ، مجھے پتہ ہے آپ دیکھ رہے ہیں،" انہوں نے مزید کہا کہ "صدر ٹرمپ سے کہوں گا کہ ہم میں سے کسی تک پہنچنے کیلئے آپ کو ہم سب تک پہنچنا پڑے گا۔"
یہ بھی پڑھیں: اگر مجھے موقع ملا تو میں آئی پی ایل کھیلوں گا اور میں یہ بات سب کے سامنے کہہ رہا ہوں:محمد عامر
اسلامو فوبیا کے خلاف عزم
میئر کی انتخابات میں جیت کے بعد ظہران ممدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "نیویارک میں اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں۔" میں ایک مسلمان اور ڈیموکریٹک سوشلسٹ ہوں، نیویارک میں اب اسلاموفوبیا پھیلا نہیں جا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیویارک اب وہ شہر نہیں رہا جہاں آپ اسلامو فوبیا کے نام پر الیکشن جیتیں۔
تاریخی لمحہ
ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کردی ہے۔" میں یکم جنوری کو نیویارک میئر کے عہدے کا حلف اٹھاؤں گا۔ یکم جنوری سے ہم ایک ایسی شہری حکومت بنائیں گے جو سب کیلئے فائدے مند ہوگی۔ ٹیکسی ڈرائیورز، نرسنگ ورکنگ کلاس کا شکریہ، ایک ہزار سے زائد رضاکاروں کے مہم میں حصہ لینے پر شکر گزار ہوں۔








