سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
شیخ رشید احمد کو بیرون ملک جانے سے روکا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بروقت دورہ، مثبت نتائج
عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانگی
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق شیخ رشید احمد عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 بڑے دریاؤں راوی، چناب اور ستلج میں سیلابی صورتحال، اموات کی تعداد 28 ہو گئی
اسلام آباد ایئر پورٹ پر روکا گیا
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے آرڈر کے باوجود عمرہ پر جانے سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر روک لیا گیا۔ ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے میرے عمرے پر جانے کیلئے آرڈر جاری کیا، کاپی بھی متعلقہ اداروں کو پہنچادی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
عدالت کی توہین کے خدشات
انہوں نے کہا کہ جسٹس صداقت علی خان نے اداروں کے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ کوئی شکایت نہ آئے، مگر آج مجھے ایئرپورٹ پر عمرے سے جانے سے روک دیا ہے۔ توہین عدالت کے معاملے پر میں جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں جاؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: نہروں میں نہانے کے دوران ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ
افسران کا انکار
ان کا کہنا تھا کہ عابد اور توقیر نامی دو افسران نے مجھے کہا کہ آپ عمرے پر نہیں جا سکتے، انہوں نے ہائی کورٹ کا آرڈر ماننے سے صاف انکار دیا۔
ایمان اور اللہ سے مدد کی طلب
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ جس ملک میں ہائی کورٹ کا آرڈر نہ چلتا ہو، وہاں آسمان کی طرف دیکھ کر اللہ سے مدد مانگنی ہے۔ اللہ ہی عمرہ کرائے گا اور ان افسران کو اپنے فیصلے پر شرمندہ بھی ہونا پڑے گا。








