لاہور: ملزم نے ساتھیوں سمیت سابقہ بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے گلبرگ میں ہوٹل ملازم نے ساتھیوں سمیت مبینہ طور پر سابقہ بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی اطلاع پر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ پچ کو لیونگ روم کی قالین جیسا قرار دیتے ہوئے، سابق انگلش کرکٹر کی تنقید
متاثرہ خاتون کا الزام
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق تھانہ غالب مارکیٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق قصور کی رہائش پذیر خاتون نے الزام عائد کیا کہ ہوٹل ملازم عبدالناصر نے 7 ماہ قبل اُسے طلاق دی لیکن جہیز کا سامان واپس نہ کیا۔ سابقہ شوہر کے کزن امتیاز کے ذریعے سامان کی واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے سامان لینے ہوٹل بلایا۔
واقعے کی تفصیلات
متاثرہ خاتون کے مطابق رات گئے عبدالناصر آیا اور سامان اگلے دن واپس کرنے کا وعدہ کرکے رات کو ہوٹل میں ہی روک لیا۔ صبح اٹھی تو ناصر، محمد خان اور ظاہر شاہ آ گئے اور مجھے ناشتے میں لسی پلائی۔ لسی پی کر بے ہوش ہو گئی۔ جس پر تینوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔








