ممدانی کا ٹرمپ انتظامیہ پر ووٹرز کو ڈرانے کا الزام بے بنیاد ہے: ترجمان وائٹ ہاؤس
واشنگٹن میں بیانات
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نےکہا کہ ظہران ممدانی کا ٹرمپ انتظامیہ پر ووٹرز کو ڈرانے کا الزام غیرذمہ دارانہ اور بےبنیاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پورٹریٹ مہارت کے نئے دور کا آغاز، ویوو نے پاکستان میں V60 متعارف کروا دیا
امریکی اور بھارتی تجارتی مذاکرات
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا اور بھارت کی تجارتی ٹیمیں سنجیدہ مذاکرات میں مصروف ہیں۔ صدر ٹرمپ دونوں ممالک کے تعلقات کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جو لوگ سگریٹ نہیں پیتے، انہیں بھی پھیپھڑوں کا کینسر کیوں ہوتا ہے؟
سوڈان کے امن معاہدے کی کوششیں
کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ سوڈان میں امن معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ڈیموکریٹس کی ہٹ دھرمی اور شٹ ڈاؤن کا اثر
کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے طویل شٹ ڈاؤن کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ وہ لاکھوں امریکیوں کی سلامتی اور خوشحالی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔








