سپریم کورٹ اے سی گیس پلانٹ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان کے اے سی گیس پلانٹ میں دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کے بعد آرمی چیف کا پہلا بیان سامنے آگیا
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں اے سی گیس پلانٹ میں گزشتہ روز دھماکا ہوا، جس میں 12 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ دوران علاج ایک زخمی شخص دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ضروری اوراہم امر ہے کہ اپنے روئیے اورطرزعمل کو تسلیم کریں کیونکہ دوسروں کی رضامندی خوشگوار ہو سکتی ہے لیکن اسکا آپ کیساتھ کوئی تعلق نہیں
دھماکے کا اثر
دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا، جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی۔ بعد ازاں آئی جی اسلام آباد بھی سپریم کورٹ پہنچے، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی متاثرہ عمارت کی سکریننگ مکمل کی تھی۔
سپریم کورٹ میں اے سی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔۔!! pic.twitter.com/ogbkhNbpu5
— Khurram Iqbal (@khurram143) November 5, 2025
یہ بھی پڑھیں: عید کی خوشیاں مستحقین تک پہنچانا ہمارا مشن ہے، صدر الخدمت
آئی جی اسلام آباد کی وضاحت
آئی جی اسلام آباد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 10 بج کر 55 منٹ پر سپریم کورٹ کینٹین میں اے سی گیس کا دھماکا ہوا، جس میں 12 افراد زخمی ہوئے۔ 3 پمز اسپتال اور 9 افراد پولی کلینک لائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کی وجوہات
آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ کینٹین میں کئی روز سے گیس کا لیکیج ہورہا تھا۔ اے سی کی مرمت کے دوران دھماکا ہوگیا۔ ماہرین نے بھی کلیئر کر دیا ہے کہ گیس دھماکا ہوا ہے۔ اے سی ٹیکنیشن زیادہ زخمی ہیں جبکہ ایک ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا ہے۔








