سعودی عرب میں یورپین فلم فیسٹیول کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا
چوتھے یورپی فلم فیسٹول کا آغاز
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں یورپی یونین کے زیرِاہتمام چوتھے یورپین فلم فیسٹول کا آغاز ہوگیا جس میں نامور فلمی ستارے، پروڈیوسر، ہدایتکار اور دیگر اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ فلم فیسٹول میں مختلف فلموں کی نمائش گیارہ نومبر تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں یوم آزادی کے حوالے سے گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام کا اعلان
تقریب میں شرکت کرنے والے اہم لوگوں کی فہرست
سعودی دارالحکومت ریاض میں چوتھے یورپی یونین فلم فیسٹول میں سعودی فلم کمیشن، واکس سنیما کے عہدیداروں سمیت دیگر اہم سعودی شخصیات نے شرکت کی جبکہ نامور یورپی فلمی ستاروں کے ساتھ ساتھ سعودی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر نامور فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز بھی فیسٹول کا حصہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ انڈیا پر مزید دباؤ بڑھائیں گے، پراوین ساہنی
یورپین یونین کے سفیر کا خطاب
اس موقع پر یورپین یونین کے سفیر کرسٹوف فرنوڈ نے شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں منعقدہ یورپین فلم فیسٹول کا چوتھا ایڈیشن مشرق وسطیٰ کا اپنی نوعیت کا انتہائی اہم فیسٹول ہے۔ اس فیسٹول میں ایکشن، ڈرامہ، کامیڈی اور اینیمیٹڈ فلمیں دکھائی جائیں گی، جس سے یہاں آنے والوں کو تفریحی ماحول میسر آئے گا۔ فلم فیسٹول میں Latvia کی آسکر ایوارڈ اینیمیٹڈ فلم "Flow" پیش کی گئی، جس کو فلم بینوں نے بے حد پسند کیا۔
افتتاحی تقریب کے دیگر مقررین
افتتاحی تقریب کے دیگر مقررین میں عریبیہ پکچرز کے چیئرمین عبد اللہ، سی ای او احمد تیامہ اور سعودی اداکارہ ثمر شیشہ نے اظہار خیال کیا اور یورپین فلم فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا۔








