ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، قومی ایئر لائن کی آج بھی 7 پروازیں منسوخ
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے اور انتظامی دباؤ کے خلاف ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے نتیجے میں قومی ایئر لائن کی آج 7 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سنی اتحاد کونسل کے رکن شاہد خٹک کے درمیان ہاتھا پائی
پروازوں میں تاخیر
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق ایئر کرافٹ انجینئرز کے احتجاج کی وجہ سے ملک بھر میں آج 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے خاتمے کا مشن قومی اور اجتماعی عزم کیساتھ آگے بڑھایا جائے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
انتظامیہ اور انجینئرز کا موقف
ایئر کرافٹ انجینئرز کی تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کے سی ای او کے رویے پر ایئر کرافٹ انجینئرز ناراض ہیں۔ دوسری جانب، قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آپریشن میں رکاوٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سخت کارروائی کے احکامات
دوسری جانب، قومی ایئر لائن کے سی ای او نے ایئر کرافٹ انجینئرز کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئر لائن میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے اور ہڑتال یا کام چھوڑنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔








