رواں سال کا سب سے بڑا اور روشن ’سپر مون‘ آج نمودار ہوگا
Supper Moon's Arrival
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون آج شام آسمان پر نمودار ہوگا، جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور جھوٹ، ارنب گوسوامی نے بے بنیاد دعویٰ کیا،سچے ثابت ہوئے تو 1 کروڑ روپے دینے کو تیار ہوں”:حامد میر کا کھلا چیلنج
سپر مون کیا ہے؟
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپر مون اس وقت وجود میں آتا ہے جب مکمل چاند کے دوران چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر پہنچ جاتا ہے، اس منفرد واقعے میں چاند معمول کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلال بن ثاقب کی تعریف اس یقین پر مبنی ہے کہ کرپٹو کونسل درست حکمتِ عملی اپنا رہی ہے، عثمان شامی
سپرکو کا اعلان
سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ اس سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون ہوگا جو اپنے حجم اور روشنی میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ نظر آئے گا، آج شام 6 بج کر 19 منٹ پر یہ چاند اپنی روشنی کے عروج پر ہوگا اور زمین سے قریب تر پہنچ جائے گا، اس وقت چاند کا زمین سے فاصلہ 221,817 میل رہ جائے گا، جس کی وجہ سے چاند اپنے معمول کے حجم سے 9.7 فیصد تک بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا جوابی وار، امریکی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف عائد کردیا
مشاہدے کے لئے بہترین وقت
ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان میں چاند طلوع ہونے کے فوری بعد ہی اسے بہترین طریقے سے دیکھا جاسکے گا، یہ قدرتی منظر نہ صرف سائنس کے شائقین بلکہ عام شہریوں کیلئے بھی برابر دلچسپی کا باعث ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس امین الدین خان کو آئینی بنچز کا سربراہ بنانے کا فیصلہ قابل ستائش ہے: سپریم کورٹ بار
اگلا سپر مون
یاد رہے کہ یہ اس سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون ہے، جس کا اگلا نظارہ دسمبر میں کیا جاسکے گا۔
واضح نظارے کی توقع
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں موسم سرما کے صاف آسمان کے باعث یہ نظارہ اور بھی واضح ہوگا، شہروں سے دور، کم روشنی والے علاقوں میں یہ نظارہ سب سے بہتر ہوگا، سپر مون کی یہ جھلک نہ صرف فلکیاتی اعتبار سے اہم ہے بلکہ عوام کیلئے بھی ایک دلکش نظارہ پیش کرے گی.








