رحیم کی گائے ۔۔۔

رحیم کا دودھ اور محنت

رحیم کی گائے دس بارہ کلو دودھ روزانہ دیتی ہے، مگر رحیم چونکہ محنتی آدمی ہے، چنانچہ پندرہ سترہ کلو دودھ بیچ کر وہ ریاضی تک کو فیل کردیتا ہے حالانکہ بہت لوگ تو فیل ہی صرف ریاضی میں ہوتے ہیں۔ دراصل رحیم بےحد صفائی پسند ہے، لہٰذا اس نے ایک الگ نلکا صرف اپنی گائے کے لئے ہی لگوا رکھا ہے جس سے وہ روزانہ اپنی گائے کو بھی دھوتا ہے اور اس کے دودھ کو بھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی کتاب کی رونمائی

بھائی چارہ اور گائے کا رویہ

رحیم دائیں بائیں دیکھ کے پڑوس میں جاتا ہے اور وہاں بسے بھائی کی گائے کا چارہ لا کر اسے کھلاتا ہے کیونکہ وہ بھائی چارے پہ یقین رکھتا ہے۔ لیکن گائے اس حکمت کو ذرا نہیں سمجھتی اور اس کی بالٹی کو مڑمڑ کر دیکھتی رہتی ہے اور کبھی کبھار تو اسے ایک آدھ کراری لات بھی رسید کر دیتی ہے۔ لیکن رحیم نا سمجھ جانور کی اس حرکت کا برا نہیں مانتا کیونکہ وہ یہ بخوبی جانتا ہے کہ جواباً وہ گائے کو لات مار کر اس کا کیا بگاڑ لے گا، البتہ اس کی ٹانگ ہی ٹوٹ جانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہمند ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

دودھ کی بے بنیاد باتیں

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ رحیم دودھ میں پانی بہت ملاتا ہے اور چند کم لوگوں کے خیال میں وہ پانی میں دودھ ملاتا ہے۔ یعنی وہ طعنے باز لوگ خود تو کسی ایک بات پہ متفق نہیں لیکن پیچھے اس کے لگے رہتے ہیں۔ مگر وہ لحاظ کا مارا تو گاہک سے آنکھ بھی نہیں ملاتا، حتیٰ کہ اپنی گائے سے بھی نہیں۔ اسی لیے وہ جب موٹر سائیکل پہ کسی گھر دودھ دینے آتا ہے تو اتنی تیزی سے دودھ کی تھیلی تھما کر غائب ہوتا ہے کہ گاہک کے ہاتھ میں دودھ کی تھیلی ہوتی ہے اور منہ پہ موٹرسائیکل کا دھواں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خاتون نے کمسن گھریلو ملازمہ کو چھٹی کرنے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

رحیم کی سائنسی مزاج اور گائے کی دیکھ بھال

رحیم مزاجاً بہت سائنسی ہے اور اس کی ہر ایجاد سے استفادے پہ یقین رکھتا ہے، تاہم بیمار ہو جانے پہ بھی انجیکشن لگوانے سے گریز کرتا ہے مگر اپنی گائے کو بغیر بیمار ہوئے بھی از خود اور بلاناغہ انجیکشن لگاتا ہے۔ اس قدر دیکھ بھال پہ گائے مسرور ہو جاتی ہے اور اس طبی اپنائیت کے اظہار اور صحت کا اتنا خیال رکھنے پہ خوشی کے مارے اس کا خون موجیں مار مار کر اضافی دودھ بن کر خارج ہونے لگتا ہے۔

باڑے کی زندگی اور گائے کی محبت

اس سے قبل رحیم ایک باڑے میں کام کرتا تھا اور دن رات اپنے مالک کو دودھ میں اضافے کے نت نئے پلانوں سے آگاہ کرتا رہتا تھا۔ ایک بار تو اس کے طائر خیال نے بہت اونچی پرواز کی اور وہ دودھ دوہنے کے طویل اور کوفت پرور کام کو جھٹ پٹ کرنے کے لئے سیکشن پمپ استعمال کرنے کی ٹرائی کر بیٹھا، جس پر وہ بھینس اتنی ناراض ہوئی کہ فٹافٹ اسی پہ بیٹھ گئی، تب اس کا پہلے بازو و پسلیاں ٹوٹیں پھرتدل۔ جس کے بعد اس نے وہ باڑا ہی چھوڑ دیا اور اپنے کام کی ٹھان لی۔ تاہم اس بار وہ خاصا محتاط ہے اور بھینس سے حاصل شدہ سبق کے بعد اس نے گائے رکھنے کو ترجیح دی ہے۔

نوٹ: یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ڈیلی پاکستان کیلئے لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحاریر ای میل ایڈریس ’[email protected]‘ یا واٹس ایپ "03009194327" پر بھیج دیں۔

Categories: بلاگ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...