لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور بچوں کی گرفتاری کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائی کورٹ کا پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا عندیہ
اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور بچوں کی گرفتاری کے معاملے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا عندیہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک
معاملے کی تحقیقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے معاملے کی تحقیقات کریں، پولیس اہلکار واقعے کی شفاف تحقیقات میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکٹر ای الیون میں زمین خردبرد کے معاملے پر نیب تحقیقات کیخلاف کیس، جسٹس انعام امین منہاس کی کیس سننے سے معذرت
پولیس کے عمل پر سوالات
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس بااثر مدعی کے زیر اثر ہے، عدالت کی اجازت کے بغیر چھاپہ مارا۔ کیوں نہ پولیس اہلکاروں کی معطلی کا آرڈر جاری کیا جائے؟
تحقیقات کی یقین دہانی
عدالت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کروائی تھی، عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔








