تبدیلی کراچی سے شروع ہو کر نیویارک پہنچ گئی، کراچی کے لوگوں نے بھی نوجوان میئر کا انتخاب کیا تھا: مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تبدیلی کراچی سے شروع ہوکر نیویارک پہنچ گئی، کراچی کے لوگوں نے بھی نوجوان میئر کا انتخاب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جونیجو دور میں بے گھر مستحقین کے لیے کوارٹرز کی تعمیر کا پراجیکٹ شروع ہوا، فی کوارٹر 26200 روپے کی رقم مختص تھی، یہ پراجیکٹ میرے محکمہ کے پلے پڑ گیا
فیوچر سمٹ میں خطاب
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کراچی سے شروع ہوکر نیویارک پہنچ گئی، کراچی کے لوگوں نے بھی نوجوان میئر کا انتخاب کیا تھا، آج نیویارک نے ایک مسلمان میئر کا انتخاب کیا ہے۔
سندھ حکومت کے اقدامات
ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دے رہی ہے، کاروباری سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، رابطوں میں اضافے سے ہی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں، معیشت میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے۔








