قبضہ کی گئی جائیداد کا کرایہ رشتہ دار وصول کرتا رہا، وفاقی محتسب نے بیوہ خاتون کو جائیداد کا حق دلوا دیا
وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کی کامیابی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپا) نے بیوہ خاتون کو جائیداد کا حق دلوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’’شاہین اسٹرائیک ٹو‘‘ اختتام پذیر
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق فوسپا کی مدد سے خاتون کو ایسی جائیداد واپس ملی جس کے بارے میں وہ لاعلم تھی۔ شوہر کے انتقال کے بعد رشتہ دار نے خاتون کی جائیداد پر قبضہ کر لیا تھا۔ جائیداد کا علم ہونے پر مہوش طاہر نے فوسپا سے رجوع کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ کی پاکستانی قونصل خانے دبئی میں قونصل جنرل اور ٹریڈ قونصلر سے ملاقات، سرمایہ کاروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کئے جائیں، قیصر احمد شیخ
قبضہ کا معاملہ
''جنگ'' کے مطابق ترجمان فوسپا کا کہنا ہے کہ قبضہ کی گئی جائیداد کا کرایہ بھی رشتہ دار وصول کر رہا تھا، مہوش طاہر کے پاس جائیداد سے متعلق کوئی دستاویز یا معلومات نہیں تھیں۔ خاتون کو معلوم نہیں تھا کہ جائیداد کہاں واقع ہے، فوسپا نے سرکاری اداروں کے تعاون سے جائیداد کی دستاویزات تک خاتون کی رسائی ممکن بنائی، بیوہ خاتون کو اُس کا جائز اور شرعی حق دلوایا گیا۔
خواتین کے حقوق کا تحفظ
ترجمان فوسپا کا مزید کہنا تھا کہ کئی خواتین بالخصوص بیوائیں اپنی جائیداد یا وراثت کی مکمل معلومات نہیں رکھتیں، جائیدادوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل اور آسان دستیابی بنایا جائے تاکہ خواتین اپنے حقوق خود حاصل کرسکیں۔








