عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا
سونے کی قیمت میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
مقامی مارکیٹ کی صورتحال
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونا ایک ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا، فی تولہ سونا 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونا 857 روپے کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے پر آ گیا۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کمی سے 3970 ڈالر فی اونس ہو گیا۔








