پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات گرفتار
گرفتاری کی خبر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے: حافظ نعیم
گرفتاری کی وجوہات
تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کو گرفتار کیا۔ انہیں پیکا قانون کے تحت جی 13 اسلام آباد سے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں 2 سال کیلئے توسیع کردی
عدالت کی کارروائی
ایکسپریس نیوز کے مطابق، قبل ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے ان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق پاک، بھارت جنگ کے دوران ایسی پوسٹ شئیر کی گئیں جو جھوٹ پر مبنی اور ریاست مخالف تھیں، ایسی پوسٹ شئیر کیں جس سے اداروں اور شخصیات کو تضحیک کا نشانہ بنایا گیا۔
جج کا فیصلہ
فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج افضل مجوکہ نے احمد جواد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔








