تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کو حفاظتی ضمانت مل گئی
حفاظتی ضمانت کی تفصیلات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کو حفاظتی ضمانت مل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن دسمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے، کیا دفاعی معاملات پر کوئی بڑا اعلان ہو گا؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فلموں سے متاثر ہو کر وارداتیں کرنے والا 2 رکنی نقب زن گروہ گرفتار
سماعت کے دوران
عدالت عالیہ پشاور میں اسد قیصر کے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی بحالی کے لیے درخواست پر جسٹس ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے سماعت کی۔پشاور ہائیکورٹ کے بینچ کے روبرو اسد قیصر کے وکیل محمد آصف بابر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے سمیت قومی اداروں کی نجکاری اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام حکومتیں انہیں درست انداز میں چلانے میں ناکام رہیں،سراج الحق
حفاظتی ضمانت کی بحالی
عدالت نے اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے درخواست بحال کی اور انہیں حفاظتی ضمانت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کر دیا گیا
عدالت کا حکم
’’جنگ‘‘ کے مطابق عدالت عالیہ پشاور نے اپنے فیصلے میں اسد قیصر کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا، ساتھ ہی وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وکیل کا بیان
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار اسلام آباد میں مصروف ہیں، اس وجہ سے آج پیش نہیں ہو سکے، ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔








