لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی نے گرفتاری دے دی
جنید افضل ساہی کا گرفتاری کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی نے گرفتاری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے، حکومت پہل کریگی: شبلی فراز
عدالت کی کارروائی
ایکسپریس نیوز کے مطابق جنید افضل ساہی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے تھے، عدالت نے متعلقہ تھانے میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد انہوں نے تھانہ سول لائن میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی۔
سزا کی تفصیلات
نومئی مقدمات میں جنید ساہی کو 3سال کی سزا سنائی گئی تھی، جنید افضل ساہی پی پی 98 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ سزا کے بعد حلقہ خالی ہونے پر 23 نومبر کو پی پی 98 میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔








