اسلام آباد میں باپ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا بیٹا گرفتار
گرفتاری کا واقعہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ ترنول اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے حقیقی والد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے بیٹے سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی قوم کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
ملزمان کی شناخت
پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان سلیمان خان عرف جابر خان اور عبداللہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے تھانہ ترنول کی حدود میں مقتول حیات خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
تفتیش کا عمل
پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی کا بیان
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان کرکے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔








