ممدانی کی فتح اور غزہ کیلئے امریکی عوام کی برملا حمایت سے محسوس ہوتا امریکی معاشرہ 9/11 کے بعد پیدا ہونیوالے اینٹی مسلم ہیجان سے باہر نکل رہا ہے،خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے بالآخر ظہران ممدانی مئیر نیویارک کا انتخاب جیت گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، زیر حراست 2 ملزمان ہلاک

امریکی معاشرتی بدلاؤ

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی ارب پتیوں کے مخالفانہ اتحاد، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کی شدید مخالفت، اپنی جماعت کی اندرونی مخالفت ایک مسلم سوشلسٹ تارک وطن کو دنیا کے اھم ترین شہر کی قیادت سے نہ روک سکی۔ محض 9 فیصد مسلمانوں کی آبادی کے شہر نیویارک کی غیر مسلم اکثریت نے ہر طرح کے تعصب، نفرت اور بغض کی دیواریں گرا کر ممدانی کو کامیاب کروا دیا۔ ظہران ممدانی کی فتح اور غزہ کے لیے امریکی عوام کی برملا حمایت سے محسوس ہوتا ہے کہ امریکی معاشرہ 9/11 کے بعد پیدا ہونے والے اینٹی مسلم ہیجان سے باہر نکل رہا ہے۔ امریکا کی اصل طاقت ہی اس کی اندرونی آزادی اور اپنے آئین پر عملدرآمد میں مضمر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ممبر سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

امریکی معاشرت کی خصوصیات

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر آپ باصلاحیت، محنتی، امریکی قوانین کے پابند، سچے اور دیانتدار ہیں تو امریکی معاشرہ آپ کو آگے بڑھنے کا راستہ دیتا ہے اور آپ کی صلاحیت کو اپنی طاقت میں ڈھال لیتا ہے۔ یہی طرز عمل امریکا کو عالمی سپر پاور کے مرتبے پر قائم رکھے ہوئے ہے، کوئی فرد خواہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو ریاست سے بالاتر نہیں سمجھا جاتا۔ اظہار رائے کی آزادی اور بلا روک ٹوک تخیل کی پرواز نے امریکہ کی سیاسی، معاشی، سائنسی، فوجی اور سفارتی طاقت کو ناقابل تسخیر بنایا ہوا ہے۔ جدید ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے بانی ابراہم لنکن نے طویل خانہ جنگی کے خاتمے پر خطاب میں کہا تھا کہ اپنی زمینیں لشکر کشی سے نہیں تنازعات کا حل تلاش کر کے جیتی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نہ کھیلنے کی وجہ بتا دی

ووٹ کی طاقت اور سماجی چیلنجز

انہوں نے کہا ہم ووٹ کی طاقت کو شک بھری نظر سے دیکھتے ہیں، ووٹ کے فیصلوں کو بار بار مسترد کرتے ہیں، صلاحیتوں پر قدغن عائد کرتے ہیں، جھوٹ کو اپنی ڈھال بناتے ہیں، من مرضی کی قانون سازی کرتے ہیں، ریاست سوتیلا باپ بنی رہتی ہے۔ حکومتیں سول ہوں یا مارشل لا یا ملی جلی، اختیارات کی عام آدمی تک منتقلی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتی ہیں۔ کوئی ریاست یا کوئی معاشرہ عدل، انصاف، آزادی کے بنیادی اصولوں کو پامال کر کے آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ایک دوسرے کو تہ تیغ کرکے ریاست کو آگے بڑھانے کے دعوے محض خواب رہیں گے یا سراب۔

سوشل میڈیا کا اثر

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...