کاہنہ میں کمسن بچی سے زیادتی، مجرم کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے :حنا پرویز بٹ
واقعے کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاہنہ کے علاقے شہزادہ گاؤں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 9 سالہ بچی کو ہمسائے عبد الحمید عرف کاکا نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے چودھری یاسین کا نام فائنل کر لیا
حکومت کی کارروائی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا، اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل قانونی و طبی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ایک قیدی کی نہیں، پورے صوبے کی عوام کا تحفظ کرنا چاہیے، امیر مقام
چیئرپرسن کی بیان
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ کمسن بچی سے زیادتی کا یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ناقابلِ برداشت ہے، ایسے درندہ صفت افراد کسی رحم کے مستحق نہیں۔ پنجاب حکومت اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ بچی کے ساتھ کھڑی ہیں، انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
انصاف کی یقین دہانی
وزیراعلیٰ مریم نواز کی واضح ہدایت ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کے تمام واقعات میں مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی تک کیس کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔ چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین کے لیے ’’محفوظ پنجاب‘‘ وزیراعلیٰ مریم نواز کا وژن ہے اور اس مشن کی تکمیل کے لیے ہر سطح پر سخت اقدامات جاری رہیں گے۔








