امریکا میں سیاسی سمت کی تبدیلی، کیا دنیا ایک نئے توازن کی طرف بڑھ رہی ہے؟ علی حیدر زیدی
علی حیدر زیدی کا تجزیہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ امریکی سیاست میں ایک غیر متوقع مگر طاقتور تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ حالیہ انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ورجینیا، نیو جرسی، اور حتیٰ کہ نیویارک سٹی میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ایک ایسا عوامی رجحان جو کچھ عرصہ قبل دائیں بازو کی سخت پالیسیوں کی حمایت کرتا تھا، اب بائیں بازو اور معتدل نظریات کی طرف مائل دکھائی دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کا انتخابی نشان کیا اور صاحبزادہ حامد رضا نے آزاد الیکشن کیوں لڑا؟ وکیل فیصل صدیقی نے آئینی بنچ کو بتا دیا
سیاسی ماہرین کا خیال
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی محض انتخابی نتیجہ نہیں بلکہ ایک نیا سیاسی پیرامیڈ شفٹ ہو سکتا ہے۔ ایک ایسا دور جس میں امریکی عوام انتہاپسندی سے تھک چکے ہیں اور مرکزیت (Centrism) کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول سے متعلق اہم خبر آگئی
پاکستانی پالیسی سازوں کے لیے سوالات
علی حیدر زیدی نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے سوال یہ ہے کہ جب امریکا اور دیگر عالمی طاقتیں سیاسی و معاشی سمت درست کرنے میں مصروف ہیں، تو کیا پاکستانی پالیسی ساز بھی اس بدلتے عالمی منظرنامے کو سمجھ رہے ہیں؟ یا ہم اب بھی آئینی ترامیم اور سیاسی جوڑ توڑ میں الجھے ہوئے ہیں؟
علی حیدر زیدی کا ٹویٹ
Democrats swept key races from governors to mayor as Virginia, New Jersey, and even New York City have all turned blue.
The public that once leaned hard right, now seems to be swinging left, reflecting a clear distancing from the current authoritarian mindset.A few questions:…
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) November 5, 2025








