پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق امور پر غور
اجلاس کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے، جس کی صدارت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کی شاہ مردان میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت
اجلاس میں شریک ارکان
اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سمیت قومی اسمبلی کے ارکان شریک ہیں، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس قومی اسمبلی میں جاری!
اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کر رہے ہیں۔ اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سمیت قومی اسمبلی کے ارکان شریک ہیں، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور 27ویں آئینی ترمیم… pic.twitter.com/1ZKFbrO21T
— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) November 5, 2025








