27ویں ترمیم میں 18ویں ترمیم کو ہرگز نہیں چھیڑا جائے گا، سینیٹر فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا کا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رشتہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان سے عزت و احترام کا رشتہ ہے، کراچی میں میرے گھر آئے تھے، میں بھی آتا رہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کتنے بجے شروع ہو گا؟ صحیح وقت جانیے
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا 27ویں ترمیم کو مولانا فضل الرحمان پہلے دیکھیں گے۔ مولانا فضل الرحمان سے نمبرز کی بات نہیں ہوتی، نمبرز زیادہ ہی ہیں، نمبر کا مسئلہ نہیں، مولانا فضل الرحمان کا ہونا ضروری ہے، ان کا اہم کردار ہے اور رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ نے کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،سب ہندوستانی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا
ریاست کی رٹ اور 27ویں ترمیم
فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج پر ری ایکٹ کرنا پڑتا ہے۔ سہیل آفریدی آئے ہیں، 27ویں ترمیم کو آسانی سے منظور ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ پی ٹی آئی کو اچھی سیاست کرنی ہے تو اعتماد میں لینا چاہیے۔ اگر روایتی سیاست کرنی ہے تو موسم اچھا ہے، چھلنی اور پکوڑے کھائیں۔
پیپلز پارٹی اور جمہوریت
فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے، بلاول بھٹو جمہوریت پسند ہیں، پیپلز پارٹی نظام کی ضامن جماعت ہے۔ 27ویں ترمیم میں 18ویں ترمیم کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔








