ہر 2 دن بعد متعدد پیشیوں کے باوجود جج صاحب ہمیں گرفتار کروانا چاہتے ہیں، تو شوق پورا کرلیں، ایڈووکیٹ ایمان مزاری
ایڈووکیٹ ایمان مزاری کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈووکیٹ ایمان مزاری کا کہنا ہے اگر ہر 2 دن بعد متعدد پیشیوں کے باوجود جج صاحب ہمیں گرفتار کروانا چاہتے ہیں تو وہ شوق پورا کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025 آئندہ مالی سال کی قرض وصولیوں کے لیے پلان تیار
جج کی صلاحیت پر سوالات
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ حاضری کے باوجود بار بار وارنٹ جاری کرنا ان کے جج ہونے کی صلاحیت پر سوال پیدا کرتا ہے۔ حاضری کے وارنٹ سزا کے طور پر یا جج صاحب کی روح کی تسکین کے لیے نہیں جاری کیے جا سکتے۔
پیشیوں کی زیادتی
لیکن ادھر کوئی قانون نہیں، دن میں متعدد بار اور کتنے ٹرائلز میں پیشیاں ہوتی ہیں؟ مقصد یہی ہے کہ سزا سے پہلے ہی ہمیں اپنے کام سے روکا جائے۔
اگر ہر دو دن بعد متعدد پیشیوں کے باوجود جج صاحب ہمیں گرفتار کروانا چاہتے ہیں تو وہ شوق پورا کر لے۔ حاضری کے باوجود بار بار وارنٹ جاری کرنا ان کے جج ہونے کی صلاحیت پر سوال پیدا کرتا ہے۔ حاضری کے وارنٹ سزا کے طور پر یا جج صاحب کی روح کی تسکین کے لیے نہیں جاری کیے جا سکتے۔ لیکن ادھر… https://t.co/pl1lecTiDL
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) November 5, 2025








