دہشت گردی کا خاتمہ، پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل استنبول میں ہوگا
استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات کا دوسرا دور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل شیڈول کے مطابق استنبول میں ہوگا، پاکستان افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے پر زور دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سری لنکا، زمبابوے کرکٹ سیریز، سیکیورٹی کیلئے آرمی اور رینجرز کے دستے طلب
مذاکرات کا ایجنڈا اور فریقین کی تیاری
دنیا ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے، استنبول مذاکرات کے دوسرے دور میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔ افغان طالبان کے وفد میں سینئر وزیر کی موجودگی کی صورت میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی استنبول روانہ ہوں گے، پاکستانی وفد کی قیادت کا حتمی فیصلہ افغان وفد کی قیادت دیکھ کر ہی کیا جائے گا، جبکہ پاکستانی وفد میں قومی سلامتی کے مشیر بھی شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سالانہ ترقیاتی سکیموں کے بارے میں اہم اجلاس، ڈی سی آفس لاہور و کمشنر کمپلیکس راولپنڈی کی تزئین و آرائش کا فیصلہ
پاکستان کا واضح پیغام
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے واضح پیغام دیا جائے گا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جمہوری اور غیر جمہوری فوجوں کی لڑائی شروع ہوگئی ،وہ دن آئے گا جب ہم سیڑھیاں لے کر جیل کی دیواروں سے اندر کود جائیں گے، محمود خان اچکزئی
ملکی کشیدگی اور مذاکرات کی ضرورت
خیال رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان نے ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا، فریقین نے سیز فائر برقرار رکھنے اور امن کی نگرانی کے لیے ایک تصدیقی نظام قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق پر جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، حد نگاہ کم ہو گئی
حملے اور مذاکرات کی بحالی
یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی تھی جب 11 اکتوبر کی رات افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحد پر حملے کیے گئے، بعد ازاں 19 اکتوبر کو دوحہ میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا، جس کے بعد ترکیہ اور قطر کی کوششوں سے فریقین دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے اٹک اور ڈی جی خان میں رینجرز تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی
جنگ بندی کے قواعد و ضوابط
استنبول مذاکرات کے دوسرے دور میں جنگ بندی کے حتمی قواعد و ضوابط طے کیے جانے کا امکان ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی امن کے قیام کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
پہلے مذاکرات کا نتیجہ
واضح رہے کہ استنبول میں پہلے مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا ہے، جنگ بندی کے نفاذ کے قواعد و ضوابط 6 نومبر سے استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے.








