کسی بھی مستحکم جمہوری ملک میں اتنی ترامیم نہیں ہوتیں، جتنی ہمارے ہاں محض طاقتوروں کی خواہش پر کی جاتی ہیں،سراج الحق
سابق امیر جماعت اسلامی کی تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ دنیا کے کسی بھی مستحکم جمہوری ملک میں اتنی ترامیم نہیں ہوتیں جتنی ہمارے ہاں محض طاقتوروں کی خواہش پر کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: پاکستان کا مطالبہ تسلیم، آئی سی سی نے میچ ریفری کو تبدیل کردیا،بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
آئین کی تبدیلی کا معاملہ
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین کے ساتھ یہ مسلسل کھیل تماشہ قوم کے اعتماد اور جمہوری اداروں کی ساکھ کو بری طرح مجروح کر رہا ہے۔ آئین میں تبدیلی صرف عوامی مفاد، شفاف مشاورت اور قومی اتفاقِ رائے سے ہونی چاہیے، نہ کہ طاقتور طبقات کی ایما پر۔
سوشل میڈیا پر بیان
دنیا کے کسی بھی مستحکم جمہوری ملک میں اتنی ترامیم نہیں ہوتیں جتنی ہمارے ہاں محض طاقتوروں کی خواہش پر کی جاتی ہیں۔
آئین کے ساتھ یہ مسلسل کھیل تماشہ قوم کے اعتماد اور جمہوری اداروں کی ساکھ کو بری طرح مجروح کر رہا ہے۔
آئین میں تبدیلی صرف عوامی مفاد، شفاف مشاورت اور قومی اتفاقِ رائے…— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) November 5, 2025








