حافظ آباد: CCD کی بروقت کارروائی، خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
تاریک واقعہ میں کارروائی
حافظ آباد (زین بابو سے) سی سی ڈی ٹیم نے بروقت کارروائی کے دوران خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم عمر فاروق کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
گرفتاری کی کوشش
ذرائع کے مطابق سی سی ڈی اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے موٹر سائیکل بھگانا شروع کر دی۔ زگ زیگ انداز میں تیز رفتاری کے باعث یو ٹرن لیتے ہوئے موٹر سائیکل پھسل گئی، جس کے نتیجے میں ملزم زمین پر گر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ؛ 3 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں باپ کی ضمانت منظور
طبی امداد
گرفتاری کے بعد ملزم نے ہاتھ میں شدید درد کی شکایت کی، جس پر اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق، گرنے کے باعث ملزم کی ہاتھ کی ایک انگلی ٹوٹ گئی ہے۔
قانونی کاروائی
سی سی ڈی حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ سی سی ڈی حافظ آباد میں مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عمر فاروق مختلف شکایات میں پہلے بھی ملوث رہ چکا ہے۔








