حکومت کو 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے 224 اراکین کی حمایت درکار

قومی اسمبلی کی صورتحال

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 27 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے مشن میں قومی اسمبلی کا ایوان 336 اراکین پر مشتمل ہے۔ ایوان میں 10 نشستیں خالی ہونے کے سبب اراکین کی تعداد 326 ہے۔ آئینی ترمیم کے لیے 224 اراکین کی حمایت درکار ہے، حکومتی اتحاد کو پیپلز پارٹی سمیت اس وقت 237 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرامن کارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں، محسن نقوی کو حساب دینا ہوگا، عمران خان

پیپلز پارٹی کا اجلاس

دنیا ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے کل ہونے والے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کرنا ہے۔ مسلم لیگ ن 125 اراکین کے ساتھ حکومتی اتحاد میں شامل سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پیپلز پارٹی کے 74 اراکین ہیں جب کہ ایم کیو ایم کے 22، ق لیگ کے 5، آئی پی پی کے 4 ارکان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، تمام سفارتی فورمز پر ایران کی حمایت کا اعادہ

اپوزیشن کی صورتحال

اِسی طرح مسلم لیگ ضیاء، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن کے علاوہ 4 آزاد اراکین کی حمایت بھی حاصل ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی تعداد 89 ہے، اپوزیشن بینچوں پر 75 آزاد اور جے یو آئی ف کے 10 اراکین ہیں۔

دیگر پارٹیوں کی موجودگی

علاوہ ازیں سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین، بی این پی مینگل اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا ایک ایک رکن بھی اپوزیشن بینچوں پر موجود ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...