پاکستانی نوجوان فصلوں کی بہتر پیداوار کے لیے چین میں کاشتکاری کی مہارتیں سیکھنے میں مشغول

چین میں آلو کی تحقیق: ایک نظر

چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں واقع آلو کی حیاتیاتی تحقیق کے ایک ادارے میں داخل ہوتے ہی دورہ کرنے والے قطار در قطار ہرے بھرے آلو کے پودے دیکھ سکتے ہیں جو انتہائی نگہداشت میں پروان چڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دل سے پاکستانی ہوں،پاکستانی برانڈ استعمال کرتی ہوں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی چین سٹور ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

شریف گل کی تحقیقی کوششیں

ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے پی ایچ ڈی کے طالب علم شریف گل پودوں کا باریک بینی سے مشاہدہ کر رہے تھے اور ان کی نشوونما کا ریکارڈ رکھ رہے تھے۔ زرعی تعلیم کے حصول کے دوران وہ آلو کی نئی اقسام کی افزائش اور زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے طریقہ کار پر تحقیق کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ طاہر اشرفی کے چھوٹے بھائی حافظ محمد احمد انتقال کر گئے

چین کی زرعی ٹیکنالوجی

شریف گل نے کہا کہ چین کے پاس جدید زرعی ٹیکنالوجی اور نہایت خوشگوار تحقیقی ماحول ہے۔ مجھے آلو کی اس تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے جو نئی اقسام کی تیاری اور پائیدار کاشتکاری کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے جس سے میرے ملک کی زراعت کو مضبوط کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل، ایران جنگ کے حوالے سے چند اہم فیکٹ چیک، پاکستان نے اپنی فضائی، زمینی یا بحری حدود استعمال کرنے کی اجازت دی نہ دے گا

تعلیم کا سفر

شریف گل یہاں 3 سال گزار چکے ہیں۔ انہوں نے ریٹون رائس پر اپنا ماسٹرز مکمل کیا۔ اب وہ آلو کی حیاتیاتی تحقیق کے ادارے میں پی ایچ ڈی کے دوران افزائش، تولید اور بیماریوں سے بچاؤ کی جدید تکنیکیں سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آلو پاکستان کی ایک اہم نقد آور فصل ہے۔ یہ بھوک مٹانے اور عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سالانہ 12لاکھ آمدن پر ٹیکس صفر کرنے کی سفارش کردی

تحقیقی ادارے کا قیام

نومبر 2021 میں اس تحقیقاتی ادارے کے قیام کے ساتھ ایک اہم سنگ میل حاصل کیا گیا۔ یہ منصوبہ ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی نے بین الاقوامی آلو مرکز (سی آئی پی)، ایشیا بحرالکاہل کے لئے چائنہ سنٹر اور بیلٹ اینڈ روڈ کے 10 سے زائد شراکت دار ممالک کے اشتراک سے شروع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کس چیز کے ذریعے 220 ارب کا قرض لے لیا؟ بڑی خبر

چین پاکستان کے ساتھ تعاون

شریف کے نگران اور ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی کے کالج آف ایگرونومی اینڈ بائیوٹیکنالوجی کے ڈین لیو دیان چھیو نے کہا کہ پاکستانی یونیورسٹیاں اور ادارے ہمارے اہم شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ہم نے باہمی تعاون خصوصاً افرادی قوت کی تربیت میں مضبوط تعلقات قائم کئے ہیں۔ حالیہ برسوں میں ہمارے کالج نے پاکستان سے تبادلے کے تحت تقریباً 10 طلبہ کی میزبانی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست پر نوٹس جاری

وزیر اعظم کا عزم

چین میں ایک ہزار زرعی گریجویٹس کی استعداد بڑھانے کے وزیراعظم کے اقدام کے تحت اگست میں 300 پاکستانی طلبہ کے دوسرے بیچ کی روانگی کی تقریب میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے چین جانے والے نوجوان زرعی گریجویٹس کو ترغیب دی کہ وہ چین کی جدید زرعی تکنیکیں سیکھ کر پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب لائیں۔

شریف گل کا عزم

شریف گل نے کہا ’’شکریہ چین‘‘۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ چین اور پاکستان کے درمیان زرعی تعاون کو فروغ دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جب میں واپس جاؤں گا تو اپنی تمام مہارتیں پاکستان میں استعمال کروں گا تاکہ اپنے ملک کے زرعی شعبے کو مزید مضبوط بنا سکوں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...