مجھے دیکھ کر وہ آنکھ مار کر مسکرایا اور کہا کہ”بھائی اپنا تو یہی سٹائل ہے جب بھی کھیلو تو کھل کر اور مکمل کھیلو“،پھر یکدم ہر طرف ایک رام دہائی مچ گئی۔

کہانی کا آغاز

مصنف: محمد سعید جاوید
قسط: 300
ابھی میں حیران و پریشان عالمِ استعجاب میں ہی تھا کہ ٹم وارنر مجھ سے معافی چاہ کر ہال ہی میں بنے ہوئے ایک بغلی کیبن میں چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ٹم وارنر کی آمد

اور کچھ دیر بعد جب وہ دوبارہ نمودار ہوا تو اس نے باقاعدہ برٹش ریلوے کے ڈرائیور کی وردی پہنی ہوئی تھی اور اس پر سیاہ پی کیپ بھی جما رکھی تھی جو اس کے سنہری بالوں پر بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔ مجھے دیکھ کر وہ آنکھ مار کر مسکرایا اور کہا کہ "بھائی اپنا تو یہی سٹائل ہے کہ جب بھی کھیلو تو پھر کھل کر اور مکمل کھیلو"۔

یہ بھی پڑھیں: خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کا ابوظہبی میں سپریم کونسل برائے مدر ہُڈ اور اطفال کا دورہ، اقدامات کو سراہا

روشنی اور حرکت

اس نے آتے ہی کونے میں دیوار پر لگا ہوا ایک برقی سوئچ دبایا اور کمرے میں چار سو روشنی پھیل گئی۔ پھر یکدم ہر طرف ایک رام دہائی مچ گئی۔ ساکت کھڑے ہوئے تمام سٹیم اور ڈیزل لوکوموٹیو انجن انگڑائیاں لے کر یکدم بیدار ہوئے اور چیختے چنگھاڑتے ہوئے حرکت میں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: بابا گرونانک کبڈی کپ، انڈیا اور ایران کی ٹیمیں وطن واپس پہنچ گئیں۔

مال گاڑیاں اور اسٹیشن کی سرگرمیاں

کچھ تو مال گاڑیوں کے ڈبے لے کر ادھر ادھر دوڑتے پھرتے تھے۔ یہاں خود بخود ہی سگنل ڈاؤن ہو رہے تھے، پھر آپ ہی پٹریاں بدلتی تھیں اور گاڑیاں گھنٹیاں بجاتے ہوئے مختلف اسٹیشنوں میں داخل ہوتیں یا شنٹنگ یارڈ میں آ کر کھڑی ہو جاتی تھیں۔ کچھ انجن مال گاڑیوں کو کھینچتے ہوئے گوداموں میں داخل ہو جاتے، جہاں چھوٹی چھوٹی کرینوں کی مدد سے ان پر سے "سامان" اتارا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

مسافر گاڑیوں کا منظر

مسافر گاڑیاں اسٹیشن کی عمارت کے سامنے رکتی، سگنل اپ ڈاؤن ہوتے، قریب ہی بنے ہوئے لیول کراسنگ کا پھاٹک بند ہوتا اور گاڑی آگے بڑھ جاتی۔ غرض ریلوے کا ایسا کونسا ڈیپارٹمنٹ تھا جو اس وقت وہاں مصروفِ عمل نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: احمد شہزاد کا پاک بھارت کرکٹ میچز کے لیے انوکھا مشورہ

حیرت کی انتہا

بھاپ کے انجنوں کی سیٹیاں، ڈیزل لوکوموٹیو کے ہارن، اور گڑگڑاہٹ کی آوازیں بھی جا بجا لگے ہوئے چھوٹے چھوٹے سپیکروں سے برآمد ہوتی تھیں۔ جب وہ اس وسیع ہال میں گونجتی تھیں تو ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے ہم سچ مچ کسی مصروف اسٹیشن پر کھڑے ہیں۔ حیرانی کی انتہا تھی کہ اسٹیشن کے ٹاور میں لگا ہوا گھنٹہ گھر بھی صحیح وقت بتا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس، عدالت کا آئندہ سماعت پر ملزم کو مقدمے کا چالان فراہم کرنے کا حکم

قدرتی منظر

پٹریوں کے ساتھ ساتھ اس نے بے شمار چھوٹے بڑے درخت اور گھاس لگا رکھا تھا۔ میں اس میز کے چاروں طرف بھاگا پھر رہا تھا اور یہ دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ کہیں کسی چیز کی کوئی کمی تو نہیں رہ گئی، مگر ہر شے اتنی مہارت اور نفاست سے اپنی اپنی جگہ بنائی گئی تھی کہ عقل دنگ رہ جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کمپیٹیشن کمیشن: 8 بڑی پولٹری ہیچریوں کو کارٹل بنانے پر 15 کروڑ روپے جرمانہ

مصنوعی رات کا تجربہ

اسی دوران مصنوعی رات ہو گئی اور ملگجا سا اندھیرا پھیل گیا، اور پھر خود بخود ہر طرف روشنیاں جگمگا اٹھیں۔ اسٹیشن کی عمارتیں، گودام، انجنوں کی ہیڈ لائٹیں، سگنلوں میں بتیاں اور بوگیوں کے اندر ننھی منی روشنیاں جگنوؤں کی طرح جگمگانے لگیں۔

نوٹ

(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب “بک ہوم” نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...