افغان شہریوں کے 5 لاکھ روپے میں پاکستانی شناختی کارڈ بنائے جانے کا انکشاف

انکشاف: افغان باشندوں کے پاکستانی پاسپورٹس کا جعلی نیٹ ورک

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی حسن رضا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نیٹ ورک پانچ لاکھ روپے لے کر افغان باشندوں کے پاکستانی پاسپورٹ بنا رہا تھا۔

جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے حسن رضا نے انکشاف کیا کہ افغان شہریوں کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے معاملے کی تحقیقات ہوئیں تو تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے۔ پتا چلا کہ 20 ایسے بروکرز ہیں جو پیسے لے کر یہ کام کر رہے ہیں۔ جب ان سے تحقیقات ہوئیں تو مزید انکشاف ہوا کہ ان کے ساتھ نادرا اور پاسپورٹ امیگریشن کے افسران ملے ہوئے ہیں۔

نیٹ ورک کی تفصیلات

حسن رضا کے مطابق یہ پورا نیٹ ورک پانچ لاکھ روپے میں افغانیوں کا پاکستانی پاسپورٹ بناتا تھا، جس کے بعد پاسپورٹ بنانے کے ڈھائی لاکھ روپے وصول کیے جاتے تھے۔

قومی سلامتی کا معاملہ

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سالوں میں کئی بار افغان باشندوں کے جعلی شناختی کارڈ بننے کا معاملہ سامنے آیا۔ 2023-24 میں فیصلہ کیا گیا کہ اب حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل نادرا کی سربراہی کریں گے کیونکہ یہ معاملہ قومی سلامتی سے جڑا ہوا ہے۔ موجودہ چیئرمین نادرا نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے حکم پر اس ادارے کے ساتھ مل کر تحقیقات کیں، جس نے این سی سی آئی اے کے افسران کے خلاف کارروائی کی، اس کے بعد ہی یہ انکشافات سامنے آئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...